Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی غیر مشروط حمایت، غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کی وجہ

فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکا کی صیہونی لابی ایپک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ اور غیر مشروط حمایت کو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کے عوامل میں شمار کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: لاس اینجلس میں امریکا کی اہم ترین صیہونی لابی ایپک کے چیئرمین کی قیامگاہ کے سامنے امریکیوں نے احتجاجی اجتماع کرکے اس کو بچوں کے قاتل کے نام سے خطاب کیا اور نعرے بازی کی ۔

جمعے کو لاس اینجلس میں صیہونی لابی ایپک کے چیئرمین مائیکل ٹوچین کی تفریحی قیام گاہ کے سامنے جمع ہوکر امریکی عوام نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے صیہونی لابی ایپک کے چیئرمین مائیکل ٹوچین کو بچوں کا قاتل کہہ کر مخاطب کیا اور بچوں کے قاتل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکا کی صیہونی لابی ایپک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ اور غیر مشروط حمایت کو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کے عوامل میں شمار کیا۔

لاس اینجلس میں صیہونی لابی ایپک کے چیئر مین کی قیام گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے نفرت اور فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اعلان کیا۔

ٹیگس