دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح مصر کے شہروں قاہرہ ، اسکندریہ ، دمنھور اور دیگر صوبوں میں اس ملک کے عوام نے مظاہرے کئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور غزہ کے عوام کی حمایت میں واشنگٹن اور نیویارک میں ہزاروں امریکیوں کے توسط سے مظاہرے کئے جانے کے بعد لاس اینجلس میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت نے دشمن صیہونی حکومت کے خلاف کئی مورچوں پر متحدہ طور پر جنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں کے رد عمل میں تل ابیب پر میزائل برسائے ہیں۔
چھ گھنٹوں کے لئے رفح پاس کھولے جانے پر فلسطینی انتظامیہ نے ، غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے سے نمٹنے کے لئے مستقل طور پر اس پاس کو کھولے جانے پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر بائیڈن نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر بائیڈن اور ان کے سینیئر مشیروں نے صیہونی حکام کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان سے جنگ میں الجھنے کی کوشش نہ کریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے تل ابیب اور دیگر غیر قانونی صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہيں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر آزاد کر دیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت بدحواسی کا شکار ہےاور بوکھلاہٹ میں وحشیانہ حملے کر رہی ہے۔