Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ کی حمایت جاری رکھنے پر حزب اللہ لبنان کی تاکید

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے فلسطین کے جیالے عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے، المطلہ ٹھکانے پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور ان کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب خبری ذرائع نے مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر واقع الجلیل الغربی میں، شتولا نامی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
المیادین نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے علاقوں کفرکلا، عدیسہ ٹاؤن اور دیرمیماس پر گولہ باری کی ہے۔
مزاحمتی فورسیز نے بھی مقبوضہ فلسطین اور جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں زرعیت اور مسکاف میں غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی میڈیا نے کہا ہے کہ مزاحمت کے حملوں کے بعد صیہونی آبادی شتولا اور ایفن مناحم میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی ہے۔

ٹیگس