سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو آج صبح عدالت میں طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی اخراجات کی فراہمی کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت ،اٹارنی جنرل ،سیاسی جماعتوں، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کر دیئے۔
امریکہ کے سابق صدر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ سن دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں کھڑے ہوسکیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
پاکستانی سینیٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے کی قرار داد پاس کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت والی مخلوط حکومت نے دو صوبوں میں انتخابات اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر پاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023ء آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔