فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں چالیس ہزار پانچ سو چونتیس فلسطینی عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں انسانی امداد روک دی گئی ہے۔
حماس نے ایک بیان جاری کرکے مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام کو وحشتناک ترین نسل کشی قرار دیا ہے۔
غزہ کے المغازی کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت میں ایک بچہ سمیت تین فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات انجام دے گا۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی فوجی امداد کی پانچ سو ویں پرواز پہنچ گئی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اربعین حسینی کے بے مثال اور عظیم الشان اجتماع کو، حق کی جاودانگی اور ظلم کی ابدی نابودی کا واضح اور نمایاں نمونہ قرار دیا۔
پچھتر فیصد صیہونی شمالی مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو حکومت کی کارکردگی سے راضی نہیں ہیں۔
طبی ذرائع نے سنیچر کی رات رپورٹ دی ہے کہ مرکزی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی دنیا کے لیے چیلنج ہے، انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والی اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔