یونیسیف نے غزہ کے شہر رفح کو بچوں کا شہر قرار دیتے ہوئے اُس پر صیہونی حکومت کے حملے کے ہولناک نتائج کی بابت، سخت انتباہ دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے رفح کے سرحدی علاقے پر صیہونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صیہونی فوج نے آج صبح مصر سے ملحقہ غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر ایک اور حملہ کیا ہے۔
رفح شہر پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی طلبہ کونسل نے مظاہرین کی آواز دبانے کے لئے حکومت کے جارحانہ اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ خیانت اور دھوکا کیا ہے۔
امریکی اور یورپی حکام امریکہ اور یورپی ممالک کے طلباء و طالبات کی جانب سے اسرائیل مخالف شروع کی جانے والی تحریک سے سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر میں فلسطینی عوام بالخصوص اہل غزہ کی حمایت میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے عدالت یا اس کے عملے کو دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے جرم قرار دیا ہے۔
غزہ میں جارحیت کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔