Jun ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر جارحیت کے حوالے سے امریکہ کا یوٹرن

امریکی صدر جوبائيڈن اپنی تجویز کی بعض شقوں کو تبدیل کر کے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کررہے ہيں ۔

سحر نیوز/ دنیا: ایکسیوس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ بائيڈن حکومت نے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لئے جنگ بندی کی تجویز کے بعض حصوں کے سلسلے میں اپنا لہجہ تبدیل کر لیا ہے. اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی نئی کوششیں قطر اور مصر کی ثالثی پر مرکوز ہيں ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے نئی تجویز تیار کی ہے اور وہ ثالثوں پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ حماس کو نئی جنگ بندی کی تجویز ماننے پر مجبور کریں۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ واشنگٹن ، ایسے فارمولے کی تلاش میں ہے جو غزہ جنگ کے خاتمے پر منتج ہو اور اگر حماس نئے فارمولے پر راضی ہو جائے تو جنگ بندی عمل میں آجائےگی۔

ٹیگس