اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے آنروا کے لئے آٹھ ممالک کی امداد روکے جانے کو غزہ کے عوام کی اجتماعی سزا سے تعبیر کیا ہے۔
غزہ کے شہر خان یونس میں عام شہریوں اور پناہ گزينوں کے خلاف ہوائی اور توپخانے کے حملے بدستور جاری ہیں۔
دنیا کے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں نسل کشی کے تعلق سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے۔
غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اورغزہ میں شہدا کی تعداد چھبیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
پریس ذرائع کے مطابق عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمنی فوج مضبوط ہے اور اسے امریکہ اور برطانیہ کا خوف نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین کی جانب سے دونیتسک کے علاقے پر گولہ باری کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم سے کم پچیس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے۔