Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • روس اور چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، نام نہاد سپر پاور کا برا حال

امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنی یک طرفہ قرار داد روس اور چین کی جانب سے ویٹو کئے جانے کا محرک سیاسی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس اور چین پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے قرار داد سیاسی محرکات کے تحت ویٹو کی ہے۔انھوں نے سلامتی کونسل میں امریکی قرار داد ویٹو ہونے کے بعد تل ابیب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس قرار داد کی سلامتی کونسل کے اکثر اراکین نے حمایت کی تھی لیکن روس اور چین نے خودسرانہ طور پر سیاسی محرکات کے تحت اس کو ویٹو کردیا۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے کو آرڈینٹیر جان کربی نے بھی روس اور چین کے ویٹو کو سیاسی قرار دیا ہے ۔ انھوں نے امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار دادیں ویٹو کئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مندرجات کی بنیاد پر قرار دادوں کو ویٹو کیا ہے لیکن روس اور چـین نے بقول ان کے صرف سیاسی بنیاد پر ویٹوکیا ہے۔

یاد رہے کہ روس اور چین نے جمعے کی شام سلامتی کونسل میں غزہ کے بارے میں امریکی قرار داد کو ویٹو کردیا ۔ روس اور چین کا کہنا ہے کہ اس قرار داد میں صرف اسرائیل کی حمایت کی گئی تھی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔ الجزائر نے بھی اس قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے بھی کہا کہ یہ قرار داد یک طرفہ طور پر اسرائیل کی حمایت میں تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے تین مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق مختلف ملکوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کردیا تھا۔

ٹیگس