Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق پرامریکی حملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے سیکیورٹی و دفاع کی ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یہ کمیٹی سیکیورٹی حکام کے تعاون سے تشکیل دی گئی ہے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے ارکان ان علاقوں کا دورہ کریں گے کہ جہاں پر امریکہ نے حملے کئے ہیں جن میں مغربی عراق میں سیکیورٹی مقامات اور غیر فوجی علاقے بھی شامل ہیں۔

یہ ارکان مکمل معلومات بھی جمع کریں گے تاکہ صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس سے قبل عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے الانبار میں عکاشات اور القائم نیز غیر فوجی اہداف پر امریکہ کی جانب سے حملہ کئے جانے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ہنگامی اجلاس تشکیل دیا جائے گا تا کہ عراق پر امریکہ کے اس قسم کے دوبارہ حملوں اور اس سلسلے میں روک تھام کی تدابیر پر غور کیا جائے، اور عراقی حکام کو سیکیورٹی تحفظ فراہم کئے جانے کے مسئلے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی عراق میں عکاشات اور القائم پر امریکی فوجی حملے میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے ہیں ۔ مشرقی شام اور المیادین اور البوکمال پر بھی امریکی حملے میں دس افراد شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

ٹیگس