کیوبا نے کہا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خاتمے کے لئے جاری عالمی کوششوں کے تناظر میں، عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دھونس دھمکیاں دے کر اور خطرے بڑھا کر غزہ میں اپنے جرائم کے دلدل میں دھنستی چلی جائے گی اور غاصب صیہونی حکومت کے ہوتے ہوئے علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
اقوام متحدہ نےغزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر فوری طور پرعمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کا بہیمانہ قتل عام صدی کا سب سے بڑا ظلم اور جرم ہے اور یمن مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنے کی چھوٹ انسانی حقوق کے دفاع کے جھوٹے دعویداروں نے دے رکھی ہے۔
عراق کی تحریک استقامت نے حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پر ایک اہم صیہونی ہدف پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
خوراک و غذا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل فخری نے کہا ہے کہ اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسرائیل پر اقتصادی و سیاسی پابندیاں عائد کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔
کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے طبریا علاقے پر پہلی بار سو میزائل فائر کئے۔