صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسٹریٹیجک حلیف کی حیثیت سے روس کے ساتھ روابط کے فروغ کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شمار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے شمال جنوب گیس سپلائی کی پائپ لائن کے پروجکٹ کو بہت بڑا منصوبہ قرار دیا جو ایران کو علاقے میں گیس کی سپلائی کا مرکز بنادے گا۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان سارے معاملات اور سودے، ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں انجام پا رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا سے ماسکو میں ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
روسی ایوان صدر نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تہران ماسکو روابط کا جائزہ لیا۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ علی باقری کنی اور سرگئی لاؤروف کی ٹیلیفونی گفتگو میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے لئے روسی گیس منتقلی کے منصوبے کو دونوں ملکوں کی معیشت اور پورے علاقے کے اقتصادی مفاد میں قرار دیا۔
روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔
یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر اور روسی فیڈریشن کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام معاہدوں کے نفاذ پر تاکید کی ہے ۔