ماسکو میں آج ایران، روس اور چین کے مشترکہ اجلاس منعقد ہو رہے ہیں
روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے منگل 8 اپریل کو ایران، روس اور چین کے اجلاس ماسکو میں منعقد ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔
سحرنیوز/ایران: کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ماہرین کی سطح پر منعقد ہوں گے اور اس دوران ایران کے ایٹمی پروگرام اور تہران پر عائد پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔ روس میں ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان بھی اسی سطح پر گفتگو انجام پا چکی ہے۔ کاظم جلالی کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ اور بین الاقوامی معاملات من جملہ ایٹمی موضوع کے بارے میں تہران، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ برقرار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 14 مارچ سن 2025 کو چین کی میزبانی میں ایران، چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کے مذاکرات منعقد ہوئے تھے جس میں تین ملکوں نے اس بات پر اتفاق حاصل کیا کہ ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔