شام کے صدر نے ایران کے وزیر شہری ترقیات و ٹرانسپورٹ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے لئے نفع بخش منصوبے شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے اپنے منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ ایران کے مطالبات ایٹمی معاہدے کے دائرے سے باہر نہیں ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سیاسی، فوجی اور معاشی شعبوں میں ایران کے تعاون کی قدر دانی کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام میں اتحاد و یکجہتی اور اس ملک کی ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گردوں کی حمایت بند اور ان دہشت گردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم ختم ہونی چاہئے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا ایک وفد، شامی حکومت کی دعوت پر وہاں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مبصرکی حیثیت سے نگرانی کرے گا۔
شام نے کہا ہے کہ ایران، حزب اللہ اور فلسطین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کا تعین کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران، ایک اسٹریٹیجک اتحادی کی حیثیت سے شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا اور مکمل کامیابی تک وہ شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گا۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال نیز دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کے عرب دوستوں کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والوں کا انجام قذافی اور عمرالبشیر سے بہتر نہيں ہوگا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران، شام اور علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان یکجہتی اور سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا یے۔