صیہونی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ایران کی دفاعی صنعت ملک کی نوے فی صد دفاعی ضرورت پوری کر رہی ہے۔
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران نےتمام تر رکاوٹوں کے باوجود دفاعی شعبے میں جو ترقی کی ہے وہ اغیار کے لئے حیران کن ہے۔
ایران ریورس انجینرنگ کے مرحلے سے ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ کے مرحلے تک پہنچ گیا جس پر دشمن بھی حیرت زدہ ہے، یہ کہنا ہے ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کا ۔
سحر نیوز رپورٹ
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم چار دہائیوں کے بعد دفاعی شعبے میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اور اب نوبت یہ ہے کہ ایران کے دشمن بھی اسکی غیر معمولی دفاعی توانائیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ایران کی روز بروز بڑھتی عسکری و دفاعی طاقت نے مغربی ممالک اور انکے ذرائع ابلاغ کو تشویش میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اب انہیں عسکری میدان میں ایران کی توانائی کا اعتراف کرنے پر مجبور بھی کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی ایشیا میں ایران کی فضائی برتری کا اعتراف کیا ہے۔
مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر نے بتایا ہے کہ ایران کی فوج کو نئے خطروں کے پیش نظر، جدیدترین دفاعی ٹیکنالوجیوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کرے یا اسلامی نظام کے خلاف جارحیت کرے تو سازش کی جڑ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔