صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی شرکت ملک کی سلامتی کی ضمانت اور مسلح افواج کے لئے مضبوط و مستحکم حمایت و پشت پناہ ہے۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا۔
صیہونی میڈیا کا دعوی ہے کہ ایران کے ڈرون کو انٹرسپٹ کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ پورا اسرائیل اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ کرار ڈرون طیارے کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے مجید میزائلوں سے لیس کرنے کے علاوہ ایران کے ڈرون یونٹ کی فوجی و دفاعی توانائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ملکی ماہرین کی کوششوں سے بڑے پیمانے پر جنگی بحری جہاز اور آبدوز بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی مسلح افواج کے تمام سوالات کا فارسی میں جواب دینے کے بعد آبنائے ہرمز سے خلیج فارس میں داخل ہوا۔
فوجی امور کی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مہران میزائل سسٹم ہر قسم کے فضائی خطرات کے خلاف مضبوط دفاع ہے۔
رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی 'عاشورہ' کا دورہ کیا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی تازہ ترین کامیابیوں اور ایجادات کا معائنہ کیا۔