ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کو فروغ دینے کے ایران کے قانونی حق کو کسی بھی سمجھوتے سے محدود نہیں کیا جا سکتا۔اس
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران ماسکو ایٹمی تعاون کو جدید خطوط اور بنیادوں پر استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے ایٹمی تنصیبات تک رسائی کے بارے میں آئی اے ای اے کے سربراہ کی تازہ رپورٹ کو مشترکہ بیانیہ کے منافی اور توقعات سے زیادہ قرار دیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا۔
ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک بل کے ذریعے ملک کے محکمہ ایٹمی توانائی آئی ای اے او کو پرامن مقاصد کے لیے بیس فی صد یورینیم افزودہ بنانے اور حکومت کو ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد روکنے کا پابند کردیا ہے۔
جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کی خودمختار پر زور دیتے ہوئے ایجنسی اور تہران کے درمیان ہونے والے حالیہ اتفاق رائے کو "سفارتکاری کا درخشاں لمحہ" قرار دیا ہے۔
ایران کی فردو ایٹمی تنصیبات میں یورنییم کی افزودگی کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔