پاکستان میں نگراں حکومت نے آئی ایم ایف معاہدوں کے دباؤ کے تحت بجلی بلوں میں کمی یا ریلیف فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں اور بلوں میں ہوش ربا اضافے ہونے سے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ نگراں حکومت کو آئی ایم ایف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔
پاکستان میں بجلی کے بلوں سے ستائے عوام نے اس بار راولپنڈی میں بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی ہے جب کہ حیدرآباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں بھی بجلی کے بلوں میں ناقابل برداشت اضافے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام بجلی کے بلوں کو آگ لگا رہےہیں۔
ایران نے سمنان میں 10 میگاواٹ کے شمسی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سولر پاور پلانٹ کی لاگت 20 ملین ڈالر ہے۔
لبنان کے وزیر توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ملک میں جاری بجلی اور گیس کا بحران دوست ممالک کی مدد سے حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک نے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مین اس وقت بھی سڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
ایران اور پاکستان کے درمیان پشین سرحد پر منعقدہ پروقار تقریب میں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک اور مشترکہ سرحدی بازار اور گبد پولان بجلی سپلائی لائن کا افتتاح کردیا ۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات میں آج ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے جس کے تناظر مین دونوں ممالک کے سربراہان سرحد پر ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ دو اہم اقتصادی منصوبوں کا افتتاح کر کے آپسی تعلقات میں مزید جان ڈال رہے ہیں۔
ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہوا جس کے بعد صیہونی حکومت نے ایک بار پھر سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔