Jan ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۷
اتوار کے روز برازیل کے اہم حکومتی مراکز منجملہ ایوان صدر، پارلیمنٹ اور عدلیہ کی عمارتیں حکومت مخالفین کے حصار میں آگئیں۔ تاہم کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد پولیس سابق صدر بولسونارو کے حامی مظاہرین کو پسپا کر انہیں دوبارہ اپنے اختیار میں لینے میں کامیاب رہی۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے دوران کم از کم ۳۰۰ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین صدر لولا ڈیسلوا کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ جنہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی جنوری سے یہ عہدہ سنبھالا ہے۔