Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، غزہ کے بارے میں تبادلہ خیال

ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین کے حوالے سے برازیل کی بین الاقوامی کوششوں اور تنازعات کو روکنے کےلیے اس ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے، برازیل کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں برازیل کے وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کا ذکر کیا اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے قیام میں ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس