صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی دو پہر غزہ پر بمباری کی- دوسری جانب فلسطینی گروہوں حماس اور جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے اس کھیل میں اس کو ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے درعا کے شہر حارہ میں غیر ملکی جاسوسی اداروں سے وابستہ ایک مرکز پر بمباری کی ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایوان صدر پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد چھیاسٹھ ہوگئی ہے
یمن پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں کئی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔
سعودی لڑاکا طیاروں نے کل رات یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی ہاؤس پر حملہ کیا۔
عراق کے صوبے موصل کے رہائشی علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری میں درجنوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی اہلسنت علما کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے موصل میں الولا اسکول پر دانستہ طور پر بمباری کی ہے۔
امریکی عوام نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
یمن پر تازہ سعودی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک علاقے پر امریکہ کے فضائی حملے میں کم از کم دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔