پاکستان میں بم دھماکے اور فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ عام شہری اور فوجی جاں بحق ہو گئے۔
پاکستان کے صنعتی شہر کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبے تخار میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد سن فرانسیسکو بین الاقوامی ایر پورٹ کو خالی کرالیا گیا۔
صابرین نیوز چینل نے بغداد میں دہشتگرد امریکی فوج سے متعلق فوجی چھاؤنی سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے علاقے الحریہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔
خبری ذرائع نے گزشتہ شب رپورٹ دی کہ یمن کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 21 جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
جنوبی یمن میں ہونے والے دھماکے میں 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دار الحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔