Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ریلوے ٹریک پر دھماکہ: پاکستان

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن اور چھے بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ریلوے ٹریک کے قریب یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مچھ سے پشاور جانے والے مسافر ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی۔
امدادی اداروں نے چھے افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جنہیں مقامی اسپتالوں بھرتی کردیا گیا ہے۔ 
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم پچھلے چند ماہ کے دوران بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی قبول کرچکا ہے۔ 
واضح رہے کہ پچیس دسمبر کو بلوچستان کے علاقے کاہان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران ہونے والے دھماکے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے تھے جن میں ایک افسر بھی شامل تھا۔

ٹیگس