ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے خدا سے معافی کی دعا کرتے ہوئے صدر تحریک کے رہنما نے ان سے استغفار کرنے اور دوبارہ اس فعل کو نہ دہرانے پر زور دیا۔
لندن میں ناٹنگ ہل اسٹریٹ فیسٹول کے دوران چاقو زنی کے واقعات میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں رہائش پذیر لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت و مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پاکستان میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر زیر حراست تشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکی اسکولوں میں مسلح جھڑپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.
عراقی پارلیمنٹ پر صدر گروہ کے مظاہرین کے حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد عراق کے صدر نے موجودہ حالات میں کشیدگی سے پرہیز اور ملک کی امن و سلامتی کو متاثر کرنے والے ہر طرح کے اقدام سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی ریاست مینے سوٹا کے مکینوں نے ایک ویڈیو ارسال کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاروں میں سوار کچھ نامعلوم لوگ شہریوں کو آتشی مادوں اور پٹاٹوں سے نشانہ بناتے ہوئے جا رہے ہیں۔
ان 5 سعودی نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں پر امن مظاہرے میں شرکت کی تھی۔
امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آئے روز کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔