امریکہ میں نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شورش اور ہنگاموں کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر پورے اس ملک میں سیکورٹی دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
.ڈارفور میں قبائلی تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں
تیونس کے کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں اور عوامی تنصیبات پر بھاری تعداد میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس سے جھڑپوں اور پُرتشدد مظاہروں میں شریک دوسو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکہ کے ریاستی مراکز میں پرتشدد مظاہروں کے انعقاد سے متعلق ایف بی آئی کے انتباہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیشنل گارڈ کو پوری طرح سے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ پولیس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے تشویشناک شواہد موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلح اور پرتشدد احتجاجات کئے جا سکتے ہیں۔
امریکہ میں آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی ریہرسل موخر کردی گئی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے دوہزار بیس میں بحرینی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تنقید کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر دونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا بل منظور کر لیا ہے۔
جوبائڈن کی حلف برداری کی تقریب کے دوران واشنگٹن میں کرفیو کا سما دیکھنے کو ملے گا۔