جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے کم از کم 3 ہزار زخمی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی شام کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور غزہ میں ملبے سے 70 شہدا کی لاشیں برآمد ہونے کی خبر دی ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی کی خبریں ہیں۔
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں بحیرۂ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق دو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حکومت کے حملے کے رد عمل میں تحریک حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے میں طبی ساز و سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے۔
اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک شہید مجاہد کی تدفین کے لئے منقعدہ اجتماع پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
امریکہ کی اندرونی سلامتی کی وزارت کے ایک سو تیس سے زائد ملازمین نے اپنے ایک مراسلے میں امریکی حکومت سے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر بھی فائرنگ کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں ایک اور انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے دسیوں بے گھر اور زخمی فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا ہے۔