Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو اس کے جرائم کا سخت جواب دیا جائے گا: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کے جرائم کا سخت جواب دیا جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے بدھ کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ دشمن کو لبنان میں انجام دیئے جانے والے ان کے جرائم کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ان جرائم نے ہمیں جہاد کی راہ میں قدم اٹھانے کے لئے ہمارا عزم کئی گنا محکم کر دیا ہے۔

لبنان کی اسلامی استقامت نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں لبنان میں پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم گذشتہ دنوں کی مانند غزہ اور اس کی استقامت کی حمایت نیز لبنان ، ملت لبنان اور لبنان کے اقتدار اعلیٰ کے دفاع میں صیہونی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے-

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا کہ استقامت کا راستہ جاری رہے گا اور استقامت کا یہ تسلسل ، جرائم پیشہ دشمن کو ہماری قوم کے خلاف منگل کے روز انجام دیئے جانے والے قتل عام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹیگس