فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ اور تحریک حماس نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے، انروا، نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہے اور علاقے کے لوگوں کو بھوک کے بحران کا سامنا ہے۔
غاصب اسرائيلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے لیے کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد ممنوع ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھرعارضی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسان دوستانہ امداد کے حامل صرف 61 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی حکومت کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے قریب پہنچنے کے پیش نظر قطر نے اس معاہدے میں توسیع کے لیے مشاورت کی خبر دی ہے۔
غاصب اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کے انسان دوستانہ رویہ کا اعتراف کیا۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی قیدیوں کے دوسرے گروپ کی آج رہائی ہونی تھی لیکن صیہونیوں کی رخنہ اندازی رہائی میں تاخیر کا سبب بن گئی۔
ایک صیہونی اخبار کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجی غزہ میں عارضی نہیں بلکہ طویل جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں اوراسی طرح شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا کیمپ پر حملہ کیا ہے۔