تحریک انصاف اور جمیعت علماء اسلام نے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ دھاندلی کی پیداوار ہے۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
پاکستان کے مذہبی رہنماوں نے کہا ہے کہ حماس حق پر ہے، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں۔
پاکستان میں شہدائے غزہ اور اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہوئی۔ تینوں ایوان کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پاکستان کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پرالیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا اپنی رہائش گاہ آمد پر خیر مقدم کیا۔