طاعون، اینتھریکس، ٹولاریمیا، منکی پاکس اور اس کے مختلف اقسام ان بیماریوں میں شامل ہیں جن کے آثار دنیا کے متعدد ممالک میں موجود امریکی لیباریٹریوں سے ملے ہیں۔
ماسکو اور کیف کے درمیان امن مذاکرات کی متعدد کوششوں کے باوجود ترکیہ نے کہا ہے کہ یوکرین- روس جنگ آسانی سے ختم ہونے والی نہیں ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مستعفی یمنی دھڑے کی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے انصاراللہ کے خلاف اقتصادی حوالے سے پابندیاں لگانے کی کوشش کی تو اسے جوابی حملوں کےلئے تیار رہنا چاہیے۔
روس نے یوکرین کے معاملے میں مذاکرات کی امریکی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے تاہم کہا کہ وہ یوکرین سے باہر نہیں نکلے گا۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم نے یمن میں جنگ بندی کی شکست کا ذمہ دار سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ کو قرار دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ایئرپورٹ، بندرگاہیں اور پیٹرولیم کے شعبے میں مصروف کمپنیاں یمنی افواج کے نشانے پر ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب ہے کہ یمن کو طبی موت کے مرحلے میں پہنچایا جا رہا ہے۔
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے پچاس سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی بات کرنے کا وقت ابھی نہیں آیا ہے۔
یمن میں جنگ بندی کے تیسرے مرحلے کے اختتام میں چند دن باقی ہیں، یمنی امور میں امریکی نمائندے نے سعودی اتحاد کی طرف سے یہ خبر دی ہے کہ وہ صنعا کے ساتھ طویل مدت جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنےکےلئے آمادہ ہیں۔