May ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • کانگریس کے سوالوں کے آگے مودی سمیت پوری بی جے پی خاموش! آخر حقیقت کیا ہے اور کون کرے گا بیان؟

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے ہند پاک جنگ بندی کے حوالے سےٹرمپ کے بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مسلسل پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی رکوانے کا اپنا دعوی دہرا رہے ہیں لیکن اس پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی حیران کن ہے۔ کانگریس نے استفسار کیا کہ بی جے پی حکومت اس پر ردعمل کیوں نہیں دے رہی ہے۔

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم امریکی صدر کی طرف سے بار بار کہی جا رہی باتوں پر مکمل طورپر خاموش ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر بھی سوال اٹھائے کہ وہ بقول ان کےاپنے دوست، امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کی حمایت میں بیان اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے 'غیر جانبدار مقام' کے بارے میں کہی گئی باتوں پر مکمل طورپر خاموش کیوں ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان ابھی تک ہمیشہ کشمیر سمیت پاکستان کے ساتھ اختلافی مسائل میں کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت سے پرہیز کرتا رہا ہے تاہم اس بار ہندوستان کی مرکزی بی جے پی حکومت نے کچھ مختلف رویہ اختیار کیا جس پر اُسے اپوزیشن کی جانب سے سخت اعتراضات اور سوالات کی بوچھار کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس