ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی ایٹمی طاقت اس حد تک پیشرفت کر چکی ہے کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جارہا ہے، محکمہ ایٹمی توانائی نے اس موقع پر متعدد ایٹمی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قریق مقابل کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کی سطح کو کم کیا ہے۔
رافیل گروسی نے باکو میں ناوابستہ تحریک کے رابطہ گروپ کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر روابط اور بات چیت کو برقرار رکھنا اس ادارے کے لیے اہم اور ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حل کیلئے سب سے موثر اور مستحکم طریقہ سفارت کاری ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایران میں ایٹمی بجلی گھروں کو تعمیر کیا جائے گا۔
ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی توانائی دوگنی ہوگئی ہے۔
یورپی ٹرائیکا برطانیہ فرانس اور جرمنی نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کے ایران کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ایران کے ایٹمی ادارہ کے ترجمان نے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کا اصلی ہدف ہماری ایٹمی صنعت اور اس سے وابستہ سائنسدانوں کو نقصان پہنچانا ہے اور اب دشمن کے پاس ڈپلومیسی کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کے باوجود ایران جدیدترین ایٹمی ٹیکنالوجیوں کے میدان میں داخل ہوگیا ہے۔