نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر بہت کم برتری حاصل ہے۔
امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہری، امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کے موقع پر بھی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
امریکی صدر جو بائيڈن نے ایک بار پھر آشکارہ مداخلت اور اسرائیل کی کھلی حمایت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے کہا ہے کہ وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کا جواب نہ دے۔
سی این این نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح پر حملہ حتمی ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کا بیان گیڈر بھپکی ہے۔
اسرائیل کا وجود خطرے میں دیکھ کر امریکہ نے تیزی سے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فلسطین کے حامیوں نے امریکی صدر کی انتخابی مہم میں رکاوٹ پیدا کی اور جو بائیڈن کو تقریر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان تعلقات ایسے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جو ناقابل واپسی ہے۔
نیوز ویب سائٹ اکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ جو بائیڈن کے ساتھ خصوصی انسپکٹر رابرٹ ہوئر کی گفتگو کا متن، امریکی صدر کی یادداشت کی خرابی کے مختلف کیسز پر مشتمل ہے تاہم وائٹ ہاؤس اور خود انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی حامی ایک کارکن نے شدید احتجاج کیا۔