غرب اردن کے شہر بیت لحم پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور اس علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں نے بیت لحم میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم سولہ فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا۔
مسجد الاقصی کے اطراف میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
بیت المقدس کے ساکنوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
برطانیہ میں پولیس تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک بار پھر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو بیس واقعات میں کم سے اکتالیس افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں صدر ٹرمپ کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور اس علاقے میں گولہ باری اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں، قومی حکومت کی فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپی جاری ہیں۔
پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔