شامی فوج نے صوبہ حلب میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے داعش کے تقریبا تین ہزار دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا-
شام کی مسلح افواج نے شمالی شام کا ایک فوجی اڈہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے صوبہ دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔
شام کے شہر حلب کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے باون عام شہریوں کو دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے میں دفن کردیا گیا۔
شمالی شام کے شہر حلب میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور تیس سےزائد زخمی ہوگئے ہیں
شمالی شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شہر کے بعض علاقوں میں مظاہرے کر کے الراشدین میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔
عراق کی وزارت خارجہ نے شام کے الفوعہ اور کفریا قصبوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں حلب کے علاقے کو بہت زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سے پانی کی شدید قلت ایک المیہ ہے، ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے-
شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے حلب کے مشرقی علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط بناتے ہوئے مشرقی حلب کے بہت سے قصبوں اور دیہاتوں میں مکمل طور پر امن بحال کر دیا ہے۔
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے مشرقی حلب میں اسٹریٹیجک علاقے الصلمہ اور دو قصبوں کو آزاد کرالیا ہے۔