صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان کے حملوں میں اب تک اپنے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد فوجیوں کے زخمی یا نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے نو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات انجام دے گا۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی فوجی امداد کی پانچ سو ویں پرواز پہنچ گئی ہے۔
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والے بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے فاش کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم اور سیکورٹی اداروں کے کمانڈروں کے مقابلے میں اکیلے کھڑے رہیں گے۔
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ہنگو میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
اربعین کی زیارت اسلامی حکومتوں کے مختلف ادوار میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ گذشتہ ایک دہائی کے دوران عراقی اور غیر عراقی زائرین کی تعداد کئی ملین تک پہنچ گئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ جارحیت پر مغربی رہنماؤں کی جانب سے بھی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔