جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائيل کی نسل کشی کے کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ثبوت پیش کئےہیں۔
ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ملک کی بعض ریاستی حکومتوں کے من چاہے انداز میں جاری بلڈوزر کارروائیوں کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اُس پر پابندی لگا دی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے صہیونی انتہا پسند وزیر کے غرب اردن کے حوالے سے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
امریکی ریاست الاباما میں واقع ٹسکیگی یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی پولیس نے غزہ کے حامی پچاس مظاہرین کو گرفتار جبکہ تین سو چالیس کو فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے کے جرم میں ایمسٹرڈیم سے نکال دیا ہے۔
پریس ذرائع نے پیر کے دن رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا اور عمران پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی و یورپی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انجام پانے والے ایک نئے سروے کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد 58 فیصد صیہونی نتن یاہو سے بے اعتماد ہوچکے ہیں۔
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک بل کی منظوری دے کر صیہونی حکومت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔