امریکہ سے فلسطین حامی طلبا کو نکالنے کا فیصلہ
Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین حامی کئی طلبا کو امریکہ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں، بقول ان کے، ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کئی فعال طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اُن یونیورسٹی طلبا کو امریکہ سے نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں نکالے گئے طلبا کے جلوسوں میں شرکت کی تھی یا پھر غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف مضامین شائع کرائے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ہزاروں طالبعلموں اور اسکالروں پر صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ کے نتیجے میں روزبروز دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔