ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر بی جے پی کی حکومت آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹا دے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے سات امریکی شخصیات اور پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
ایران سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور یکم مئی کو منایا جاتا ہے ۔ اس کے منانے کا مقصد مزدور طبقہ کےساتھ اظہار یکجہتی ، ان کے مسائل کے خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔
پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس کر رہے ہيں۔
امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہری، امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کے موقع پر بھی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
یوکرین کے مشرقی محاذوں پر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آگئی ہے جبکہ اس عرصے میں روس نے یوکرین کے سترہ ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
امریکہ کی طرح برطانیہ میں بھی فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسلسل اٹھائیسویں ہفتے بھی وسطی لندن کی سڑکوں پر اجتماع کیا۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی بھی کارروائی کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر اروند سنگھ لولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔