بریکس ممالک کو ٹرمپ نے پھر دی دھمکی
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے بریکس کے رکن ملکوں کو ایک سوپچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر ا یک سوپچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر بریکس ممالک کو ایک سوپچاس فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے، لیکن اب ہم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بریکس ممالک میں برازیل، روس، چین، ہندوستان، ایران، متحدہ عرب امارات سمیت دس ممالک شامل ہیں۔