امریکی صدرٹرمپ طاقت کے نشے میں ہوش و حواس کھو چکے؟
امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک ہر اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کی رات 12 بجے تک واپس نہ لایا گیا تو میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہوگا کہ ہم امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، پھر جو کچھ ہوگا، سو ہوگا۔
حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی روکے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہفتے تک تمام یرغمالی رہا نہیں کیے گئے تو جنگ بندی معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔
دوسری جانب، حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا ہے۔ ترجمان حماس عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور امدادی سامان، ایندھن اور خیموں کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ ہفتے قیدیوں کی حوالگی مؤخر ہونے کی مکمل ذمہ داری نیتن یاہو پر ہوگی۔
اسرائیلی وزیرجنگ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کا عمل معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حماس اس پورے معاملے کا انتہائی اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور اسے اعتماد میں لیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔