جرمنی نے ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ شائع کرکے دعویٰ کیا ہے کہ روس دوہزار چھبیس تک مغرب کے ساتھ ایک بڑی لڑائی کی تیاری کر رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس کی جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں کہا ہے کہ پہلے فرانس یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل بند کرے۔
آسٹریا کے وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے غیرجانبدارانہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا ، یوکرین فوج بھیجنے کا مخالف ہے۔
امریکی ریاست پینسلونیا کے مشرق میں واقع شہر فالس ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سات افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
آسٹریا میں ایران کے سفارت خانے کی کوششوں سے مختلف بیرونی سفرا کی شرکت سے نوروز کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔
فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نسل پرستی مخالف سرگرم کارکنوں اور اسلامو فوبیا کے مخالفین نے منگل کو لندن ، گلاسکو اور کاردیف میں مظاہرہ کیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کی مخالفت کرتے ہوئے سیاسی قائدین سے سماجی بھائی چارہ بڑھانے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
لیبیا سے بحیرۂ روم کے راستے یورپ جانے والی ایک کشتی کا انجن راستے میں خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں 60 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ آفس کے ڈپٹی سیکریٹری نے اس تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے طب اور صحت سے متعلق اہداف کو آگے بڑھانے میں ایران کے کردار کو موثر قرار دیا ہے۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جو کئی اجلاس کے انعقاد کےمقصد سے واشنگٹن میں ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہےکہ اس جنگ کے نتائج کا تعین اس موسم بہار اور موسم گرما میں کیا جائے گا۔