Nov ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ بہادر نے اپنا کام کر دیا

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پندرہ ارکان میں سے چودہ ارکان نے مجوزہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی حکومت کی حمایت میں، امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا، جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پندرہ ارکان میں سے چودہ ارکان نے مجوزہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ۔ سلامتی کونسل کے سبھی ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تاہم امریکہ نے اپنے منفی ووٹ سے اسے ویٹو کر دیا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل اراکین کہ جن میں الجزائر، ایکواڈور، جاپان، موزمبیق، مالٹا، جنوبی کوریا، سیرالئون، اسلووینیا، سوئٹزرلینڈ اور گیانا شامل ہیں، نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا، جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا یہ چوتھا موقع ہے کہ امریکہ نے اسرائیلی حکومت کی حمایت میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا ہے۔

ٹیگس