دہلی میں آلودگی کو ختم کرنے کیلئے مصنوعی بارش کروانے کی تجویز
Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے شمالی ہندوستان میں خواہ وہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، یوپی ہو ہر جگہ اسموگ پھیلی ہوئی ہے جس سےبچوں اور بوڑھوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اس لئے دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گوپال رائے نے کہا کہ ہم نے ماہرین سے بھی بات کی ہے کہ اسموگ کی چادر کو کیسے توڑا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں اسموگ کی اس چادر کو توڑنے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لیے مرکزی وزیر ماحولیات کو فوری طور پر میٹنگ بلانی چاہئے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں ہوائی آلودگی سنگین سطح پر پہنچ گئی ہے۔