برطانیہ کے محکمہ صحت کے ہزاروں کارکنوں، یونیورسٹیوں اور وزارت محنت کے ملازمین نے زندگی کے بڑھتے اخراجات سے پیدا ہونے والے بحران کے خلاف عام ہڑتال کی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔
جنسی ہراسانی کے معاملے میں ہندوستانی ریسلنگ کے کھلاڑیوں اور پہلوانوں کا ریسلنگ فیڈریشن اور اس کے صدر کے خلاف دہلی میں احتجاجی دھرنا جمعہ کو تیسرے روز بھی جاری ہے اور یہ معاملہ پوری طرح سیاسی رنگ اختیار کرتا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بد امنی، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد اب بعض علاقوں میں عوامی احتجاج اور دھرنا شروع ہو گیا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ ہلدوانی کی غفور بستی کو منہدم کرنےکے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعرات پانچ جنوری کو سماعت کرے گی۔
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں چار ہزار سے زائد مکانوں پر مشتمل مسلمانوں کی ایک بستی کو منہدم کر دینے کے فیصلے کے خلاف بستی والوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پانچ دن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پر تشدد مظاہروں کے بعد اب حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پولیس نے ایک بار پھر حق دو تحریک کے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے۔
پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے حق دو تحریک کے حامیوں پر تشدد اور بلوا کرنے کا الزام لگایا ہے۔