ایران کے شہر ایذہ میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز اور عوام پر فائرنگ کر دی جس سے 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
کرائسز تھینک ٹینک نے پاکستان کے بارے میں پانچ ستمبر کو ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس تھینک ٹینک نے مختلف پاکستانی شخصیات سے انٹرویو لیتے ہوئے پاکستانی میں جاری شدت پسندی اور اس سے مقابلے کے بارے میں تجاویز دی ہیں۔
یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے درمیان جاری جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحریک طالبان پاکستان اور پاکستانی وفد کے مابین مذاکرات کا یہ دور بھی ناکامی سے دوچار ہوا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 10 اہلکار زخمی ہو ئے، جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
المیادین چینل کے مطابق شامی فوجیوں کو لے جا رہی ایک بس پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 12 فوجیوں کے جاں بحق ہونے اور 14 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں ایک ہوٹل کے باہر دھماکہ ہوا، جس میں 1 شخص مارا گیا اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کے صحرائے سینا میں ہونے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
افریقی ملک کانگو میں سونے کی ایک معدن پر مسلح گروہوں کے حملے میں کم سے کم 35 افراد مارے گئے۔
پاکستانی حکام نے، کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کو خودکش قرار دے دیا ہے۔