شام کے صوبہ ادلب کے شمال میں ترک فوج کے ایک اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
ایران کے وزیر دفاع نے ایرانی دانشوروں کے قتل میں بیرونی انٹیلیجینس سروسز کے براہ راست ملوث ہونے کے طویل ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس میں دو رائے نہیں کہ دہشت گردی کا عالمی سطح پر اگر مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے دوہرے معیار کو ترک کرنا ہو گا۔
کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ شیعہ مسلمانوں کا دھرنا جاری ہے اور وہ کان کنوں کی میتیں رکھ کر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ کوئٹہ کے سوگواروں سے اظہاریکجہتی کے لئے پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔
شام کے صوبے دیرالزور کے مضافاتی علاقوں میں امریکہ سے وابستہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل عام کے خلاف دھرنا دیا گیا اور کوئٹہ اور کراچی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں 100 سے زاید افراد کے گھروں کو آگ لگائے جانے کے بعد فائرنگ میں 100 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بوکو حرام نے اپنے ایک تازہ دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی 35 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے متعدد افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کر دیا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں میں دسیوں طالبان مارے گئے ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔