روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کا ایک ٹی یو- ٹوئنٹی ٹو ایم تھری Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسٹریٹیجک حلیف کی حیثیت سے روس کے ساتھ روابط کے فروغ کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شمار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
روس کے سینٹرل بینک کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ برکس کے رکن ممالک باہمی مالیاتی ٹرانزیکشن کے لئے، سوئفٹ کے طرز پر اپنا سسٹم قائم کرنے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی مکمل تباہی کو جنگ بندی کی اہم شرط قرار دیا ہے جبکہ یہ ہدف غیر معقول اور ناممکن ہے۔
یوکرین میں جنگ جاری ہے اور روس نے اپنی فضائی حدود کے قریب برطانوی فضائیہ کے تین طیاروں کی پرواز کی خبر دی ہے۔ دوسری طرف آئی اے ای اے کے سربراہ نے زاپوروژیا ایٹمی بجلی کی صورتحال کی جانب سے ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے غزہ المیے کے سلسلے میں امریکی صدر جوبایڈن کے پیش کردہ امن منصوبے کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے شمال جنوب گیس سپلائی کی پائپ لائن کے پروجکٹ کو بہت بڑا منصوبہ قرار دیا جو ایران کو علاقے میں گیس کی سپلائی کا مرکز بنادے گا۔