Aug ۲۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف پابندیوں کو لوٹانا، انتہائی غیرتعمیری ہے: چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے یورپی ٹرائیکا کی جانب سے اسنیپ بیک مکینزم کو فعال کرنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی غیرتعمیری قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل میں ایران کی پابندیوں کو بحال کرنے سے نہ صرف مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی اور سفارتی گفتگو کا طریقہ کار اور بھی کمزور پڑ جائے گا۔

گوئو جیاکون نے کہا کہ اس وقت ایران کا ایٹمی معاملہ ایک انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کوشش اس بات کی ہونی چاہیے کہ مذاکرات کے سلسلے کو بحال کیا جائے نہ کہ مقابلہ آرائی یا کشیدگی میں اضافے ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین امن اور گفتگو کا خواہاں ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی چینل میں واپس لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

ٹیگس