غزہ میں غاصب اسرائیل کے مزید 2 فوجی ہلاک، تعداد بڑھ کر 463 ہوگئی
غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب اور شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ایک افسر سمیت اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
ان دو فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گزشتہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے غاصب اسرائيلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر463 ہو گئی ہے۔
ادھر صہیونی اخبار ہا آرتص "Haaretz" نے اپنی ایک رپورٹ میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کو غاصب حکومت کے ہسپتالوں میں منتقل کئے جانے کا سلسلہ جاری رہنے کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ زخمیوں کی تعداد اور اسرائیلی حکومت کے ہسپتالوں میں درج اعداد و شمار میں بہت زیادہ فرق ہے۔
صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے متعدد فوجی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ہسپتالوں میں دم توڑ گئے۔